ایمز ٹی وی(تعلیم/پشاور)شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں یو ایس ایڈ کے میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ اسکالر شپ پروگرام کے تحت طالبات میں چیکس تقسیم کرنے تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی طور پر 86 طالبات میں چیک تقسیم کئے گئے۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے 177810 روپے جبکہ ایچ ای سی کی جانب سے 73500 روپے کا چیک ہر ایک طالبہ کو دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ دل لگاکر حصول تعلیم پر توجہ دی جائے۔ اس موقع پر فیکلٹی اور انتظامی افسران بھی موجود تھے