ھفتہ, 23 نومبر 2024


سی ایس ایس کے امتحانات میں زبان کی تبدیلی

 

ایمزٹی وی(تعلیم / لاہور) لاہور ہائی کورٹ نے اگلے سال سی ایس ایس کا امتخان اردو میں لینے کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سی ایس ایس کے امتحان کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سال 2018ءکا سی ایس ایس کا امتخان اردومیں لینے کا حکم سنا دیا
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سی ایس ایس کا امتحان سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے لیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے اس سے قبل اپنے فیصلے میں انگریزی کی جگہ اردو کو سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم دیا تھا ۔
یاد رہے اس سے قبل سی ایس ایس کا امتحان انگریزی زبان میں لیا جا تا ہے جبکہ گزشتہ سال سی ایس ایس کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے تھے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment