ھفتہ, 23 نومبر 2024


علم آزادی ہے ،جہالت غلامی ہے

 

یمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور ) خیرپو رمیں تعلیمی ایمرجنسی پر عملدرآمد کرانے کے لیے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول میں اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین وسان نے کی اجلاس میں ضلع بھر کے ہائی اسکولوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران شریک ہوئے اجلاس میں تعلیمی ترقی کے لیے کئی اہم فیصلے کئے گئے اور تعلیمی عمل کو پروان چڑھانے کے نئے نعرے متعارف کرائے گئے .

جس کو خیرپور کے تعلیمی سلوگن کا نام دیا گیا نئے بنائے گئے سلوگن میں علم آزادی ہے ،جہالت غلامی ہے ،استاد عظیم ہے اور شاگرد مستقبل ہے، کے نعرے شامل ہیں. چیف ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین وسان نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ خیرپور سندھ کا دیہی ضلع ہے نارا، فیض گنج،ٹھری میرواہ تحصیلوں میں تعلیمی پسماندگی ہے جبکہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے کچے کے علاقوں میں تعلیمی سہولیات کم ہیں ہم مل کر تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے.

 

جن علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی کمی ہے ان علاقوں میں تعلیم کی سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ تعلیمی درس دینےو الے استاد عظیم ہیں جبکہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اساتذہ کو دلی لگن سے طلبہ کو پڑھانا ہو گا تاکہ ہمارے علاقے کے نوجوانوں کا مستقبل سنہری ہوجائے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment