ھفتہ, 23 نومبر 2024


انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کھلےعام نقل کا سلسہ جاری

ایمز ٹی وی(تعلیم) سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کئی مراکز میں نقل کی مدد سے پرچہ حل کیا گیا۔ سکھر تعلیمی بورڈ کے تحت پہلا پرچہ گیارہویں جماعت انگریزی کا ہے۔ سکھر،گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز کے 74 ہزار6 سو47 طلبا شریک ہیں ۔ سکھر کے گورنمنٹ ہائی اسکول مینارہ روڈپر گیارہویں جماعت کے انگریزی کے پرچے میں طلباءکھلے عام نقل کا موادلے جاتے دیکھے گئے۔ لاڑکانہ بورڈ کے تحت شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ،کند ھکوٹ،کشمور، قمبرشہداد کوٹ، خیرپور،ناتھن شاہ اور میہڑ میں اردو کا پرچہ ہوا، شکارپور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول 1 میں نقل کی مدد سے پرچہ حل کیا جاتا رہا۔ میرپورخاص بورڈ کے تحت سانگھڑ،میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں امتحانات جاری ہیں،میرپورخاص ماڈل کالج میں گیارہویں جماعت اسلامیات کے پرچےمیں بھی نقل ہوتی رہی۔ حیدرآباد بورڈ کے تحت جامشورو،حیدرآباد، دادو، مٹیاری،ٹنڈوا لہٰ یار، ٹنڈومحمد خان، بدین،نواب شاہ،سجاول اورٹھٹھہ میں گیارہویں جماعت اردو کا پرچہ ہوا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment