ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے موسم گرما کی تطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ موسمم گرما کی تعطیلات کا اعالن کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ گرمی کی شدت ،والدین ،اساتذہ اور طلبا ءکی سہولت کو مدنظر رکھتے ہو ئے صوبے بھر کے تعلیمی ادا رو ں میں یکم رمضا ن المبا رک تا 31جولائی تک مو سم گر ما کی تعطیلا ت کر رہے ہیں ۔
صوبائی وزیر تعلیم جا م مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ یہ اقدا م رمضا ن المبارک میں والدین اساتذہ اور طلبا ءکو سہو لت فرا ہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔علا وہ ازیں صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتاب حسین ڈہر نے سیکرٹری تعلیم اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ معمولی وجوہات پر جن اساتذہ یا غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں بند کی گئیں وہ فو ر ی طور پر کھو ل دی جائیں کیو نکہ رمضان المبا ر ک قریب ہے اور پھر عیدالفطر کا مو قع آرہا ہے لہٰذا اسا تذہ کو فو ر ی طو ر پر ریلیف فرا ہم کیا جا ئے ۔
انہو ں نے اسا تذہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ ایماندار ی سے اپنے فرا ئض انجا م دیں اور کسی کو بھی شکا یت کا مو قع نہ دیں ۔انہو ں نے کہا کہ ان اسا تذہ کی تنخواہیں جا ر ی کر نے کا مقصد ان کو سہولت فرا ہم کر نا ہے تا کہ وہ اپنی ذمہ دا ریا ں احسن طر یقے سے ادا کر سکیں ۔