اتوار, 24 نومبر 2024


ایچ ای سی کے تحت منعقدہ مضمون نویسی کے مقابلوں کے نتائج کااعلان

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقدہ مضمون نویسی کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اردو کیٹگری میں پہلی پوزیشن شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے طالبعلم رضوان ظفر اور انگلش کیٹگری میں پہلی پوزیشن نیڈ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کی سیدہ طوبہ کاظمی نے حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے اشتراک سے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر اردو اور انگریزی زبان میں مضمون نویسی کے مقابلے کرائے ،مضمون نویسی کے مقابلوں کیلئے 4 موضوعات کا چنا ﺅ کیا گیاتھا ،مذکورہ مقابلوں کے نتائج کے مطابق اردو کیٹگری میں پہلی پوزیشن شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے طالبعلم رضوان ظفر،کامسٹیس انسٹیٹیویٹ آ ف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، واہ کینٹ کے ارسلان صغیر نے دوسری اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،گلگت کی تہذیب حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، انگریزی کیٹگری میں پہلی پوزیشن نیڈ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کی سیدہ طوبہ کاظمی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حیدر آباد کی امبر مستوئی اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے احمد طلحہ نے مشترکہ طور پر دوسری اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے سالک احمد چیمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوگی جس میں پوزیشن ہولڈر امیدواروں(اردو ، انگریزی کو پہلی پوزیشن پر فی کس ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کیلئے75ہزار روپے اور تیسری پوریشن والے طلبہ کو 50ہزار روپے نقد انعام دیا جائیگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment