ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی زیر صدارت پچیسواں سینٹ اجلاس منقعد کیا گیا ،
اجلاس میں 2017تا 2018 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بجٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ2016تا 2017کے بجٹ کا آغاز(89.703)خسارے سے ہوالیکن یونی ورسٹی نے اسے 1.182 کے سرپلس سے تبدیل کیا ، اسی طرح2017تا 2018 کا بجٹ جو کہ2,139.39 ہے، اس بجٹ کی ابتدا بھی (145.341)کے خسارہ سے ہورہی ہے جسے سرپلس میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ملٹی میڈیایزنٹیشن کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ این ای ڈی یونی ورسٹی میں چھ فیکلٹیزکے تحت چوبیس ڈیپارٹمنٹس ہیں جب کہ ان شعبہ جات کے تحت 29 انڈر گریجویٹ اور 57 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز جاری ہیں۔ فیکلٹی ری اسٹرکچر نگ کی منظوری لی گئی۔
،انوارمینٹل انجینئرنگ، فوڈ انجینئرنگ کے شعبوں کو کیمیکل پروسس انجینئرنگ کی فیکلٹی میں شفٹ کیا گیا ہے۔آرکیٹکس انجینئرنگ ، منیجمنٹ سائنسز،ڈیولپمنٹ اسٹڈیز اور اکنامکس فنانس کوایک فیکلٹی بنادیا دیا گیا ہے جب کہ سول انجینئرنگ آرکیٹکٹ کا نام تبدیل کرکے اس سول اینڈ پیٹرولیم انجینئرنگ رکھا گیا ہے۔ 2016تا 2017 انڈر گریجویٹ پروگرامز میں9496طالبِ علموں کو داخلے دیئے گئے جب کہ2017 تا 2018کے لیے اس تعداد کو بڑھا کر9600 کردیا گیا ہے، اسی طرح ماسٹرز کی سطح پر پچھلے برس2643 طالب علموں کو رجسٹریشن کیا گیا جب کہ رواں برس کے لیے اس تعداد کو بڑھاکر 2700کیا جارہا ہے۔ 2016تا 2017 میں 122پی ایچ ڈیزکو رجسڑیشن دی گئی جب کہ اس برس اضافے کے ساتھ رجسٹریشن کی تعداد 150ہوگی۔
یاد رہے کہ 2016تا 2017جامعہ این ای ڈی میںغیر ممالک سے آئے مہمان طالبِ علموں میں گریجویٹ ہونے والے طلبا کی تعدادچوبیس ہے۔2016تا 2017انرولمنٹ کا کُل میزان 12261جب کہ رواں برس اضافے کے ساتھ تعداد کو12450کردیا گیا ہے۔ جامعہ این ای ڈی کے فیکلٹی ممبران کی تعداد 451ہے جن میں158پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہیں جب کہ 89اساتذہ کا پی ایچ ڈی ابھی جاری ہے۔ این ای ڈی یونی ورسٹی نے مطالعے کے فروغ کے لیے ڈاکٹر ابوالکلام لائبریری پر2.2ملین روپئے لگائے گئے جب کہ لائبریری کے ریکارڈز میں چارہراز ای جرنلز،142000 ای بکس، 31977ہارڈ کاپی جرنلز جب کہ کتب کی تعداد 97817 ہے۔
این ای ڈی یونی ورسٹی میں موجود طلباءپر آنے والی فی کس لاگت162400ہے ،ڈیولیپمنٹ اسکیم کے تحت 975ملین کے ترقیاتی کام بھی جاری ہیںجب کہ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جامعہ این ای ڈی کراچی میں پہلے ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لیے بھی جدوجہد کررہی ہے