اتوار, 24 نومبر 2024


اقراء یونیورسٹی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کررہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) اقراء یونیورسٹی میں ہاورڈ بزنس اسکول کے ساتھ تعلیمی اشتراک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ اقراء یونیورسٹی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کررہی ہے ، ہاورڈ بزنس اسکول کا سرٹیفکیٹ کورس اقراء یونیورسٹی کے لیے اعزاز ہے ۔ شعبہ تعلیم کا سب سے بڑا مسئلہ ایلیمنٹری تعلیم ہے۔ ان باتوں کا اظہاروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی، اقراء یونیور سٹی کے چانسلر حنید لاکھانی، اقراء یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، ہاورڈ کلب آف پاکستان کے صدر عزیز نشتر بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اقراء یونیورسٹی اپنے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے ساتھ ایچ بی ایکس ڈگری دے گا۔
یہ ڈگری اقراء یونیورسٹی کے لیے بڑے اعزازکی بات ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم دی جائے۔ معیار تعلیم کا فائدہ فرد ، خاندان اور ملک کو ہوتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment