ایمزٹی وی (تعلیم)صوبہ بھر کے کالج اساتذہ کے بنیادی سروس اسٹرکچر فورٹیئر فارمولہ پر نظرِ ثانی کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ رضوان مین نے جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کاسربراہ سیکرٹری کالج ایجوکیشن کو مقرر کیا گیا ہے، اراکین میں سیکرٹری خزانہ یا ان کا 19 گریڈ کا نمائندہ، سکریٹری قانون یا ان کا19 گریڈ کا نمائندہ،ایڈیشنل سکریٹری سروسز اور ایڈیشنل سیکرٹری کالج ایجوکیشن شامل ہوں گے ، سپلا کے مرکزی صدرپروفیسر فیروزالدین صدیقی نےسندھ کے کالج اساتذہ کے سروس اسٹرکچر پر نظرِ ثانی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو خوش آئند قرار دیا ہے