اتوار, 24 نومبر 2024


این ای ڈی یونیورسٹی میں تیسری عالمی لسانی کانفرنس

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے تعاون سے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ ہومینٹیزکے زیرِ اہتمام لنگوسٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تیسری عالمی لسانی کانفرنس کا انعقاد 12 تا 14 اکتوبر،میں کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق "Global Development and Local Perspectives: Expanding Scope for Linguistic Studies and Applied Linguistic Pratice "کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں زبانوں کی موجودہ صورت اور ان میں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والے تغیّرات کو موضوعِ گفتگو بنایا جائے گا۔
اس تین روزہ کانفرنس میں یونی ورسٹی آف سڈنی کے ڈپٹی وائس چانسلر ڈاکٹر جیکلن ٹرائے سمیت مختلف ممالک سے آئے ماہرِ لسانیات شرکت کریں گے جب کہ اس کانفرنس میں قریباً سو ریسرچ پیپرز بھی پڑھے جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment