ایمز ٹی وی (پشاور) جامعہ پشاور کے شعبہ داخلہ جات نے ایم اے اور ایم ایس سی سیشن 18-2017ءکے داخلوں کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر ایڈمشن علی اصغر جان کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے اور انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔حافظ قرآن ٹیسٹ 23 اکتوبر کوہوگا جبکہ اسپورٹس ٹرائلزکا اہتمام 25 تا27 اکتوبر کیاجائیگا۔
عبوری میرسٹ لسٹ 31اکتوبر کو اور فائنل 6 نومبر کو جاری ہوگی۔داخلے 7نومبر سے شروع ہوںگے ،کلاس کاآغاز 13نومبر سے کیاجائیگا۔اس کے علاوہ خیبرمیڈیکل کالج پشاورنے سپلیمنٹری امتحان 2016 ءپاس کرنے والے میڈیکل کے طلباءکو ہاﺅس جاب کے لئے اسپتالوں میں درخواستیں دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ خیبرمیڈیکل کالج پشاورنےان طلباءکومطلع کیاہےکہ ہاﺅس جاب کی مختص نشستوں کیلئے خیبرٹیچنگ اسپتال،لیڈی ریڈنگ اسپتال اور حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔
طلباءکو مطلع کیا گیا ہے کہ اپنی درخواست بمعہ تعلیمی اسنادمتعلقہ اسپتالوں کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 19اکتوبرتک درخواستیں طلب کی گئی ہیں جبکہ انٹرویو 23اکتوبرکوہوںگے۔ادھراسلامیہ کالج یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2017-18ءکے داخلے 23 اکتوبر سے شروع ہوںگے۔ منتظم داخلہ جات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم 17اکتوبر تک جمع ہوںگے۔عبوری میرٹ لسٹ 18اکتوبر جبکہ فائنل 20اکتوبر کو جاری کی جائیگی۔ کلاسز 30اکتوبر سے شروع ہوںگی۔