جمعہ, 22 نومبر 2024


انٹر ہیومینیٹیز کے امتحانات میں طالبات بازی لے گئیں

 

ایمز ٹی وی (کراچی)اعلٰٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچیکے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے انٹر میڈیٹ کے ہیومینیٹیز گروپ (ریگولر)سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے
نتائج کی تقریب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول سے ہوا اس کے بعد چیئرمین بورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیومینیٹیز گروپ (ریگولر)کے امتحانات میں اقرا حفاظ ڈگری کالج کی حریم صدیقی ولد اکرام علی رول نمبر366312نے940نمبر حاصل کرتے ہوئے 85.45فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور بی اے ایم ایم پی سی ایج گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی رمشامحسن اسحاق رول نمبر 3582267نے939منبر حاصل کرتے ہوئے85.36فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور اقرا حفاظ ڈگری کالج ہی کی ریبکا انعام ولد محمد انعام الحقرول نمبر366313نے 921نمبر حاصل کرتے ہوئے 83.73فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی پروفیسر انعام احمد نےتفسیلات میں بتایا کہ ہیومنی ٹیز ریگولر کے امتحانات میں کل 11414امید واروں نے رجسٹر یشن حاصل کی جبکہ 11186امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے3838امیدوار کامےاب قرار پائے اس طرح کامےابی کا تناصب 34.31فیصد رہا ان امتحانات میں10امید واراے ون گریڈ ،189اے گریڈ،854 بی گریڈ،1614سی گریڈ اور1077امید وار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment