جمعہ, 22 نومبر 2024


سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

 

ایمزٹی وی(تعلیم)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت موسم بہارمیں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کاانعقادکیاگیا۔امیدواروں نے پانچ شعبہ جات جن میں کمپیوٹرسائنسز،میڈیا اسٹڈیزاینڈ کمیونی کیشن، بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈمینجمنٹ سائنس،ایجوکیشن اور انوائرمینٹل سائنسزمیں ایم ایس اورپی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ دیا۔
ایس ایم آئی یو میں میرٹ پر داخلہ پالیسی ہونے کے باعث انٹری ٹیسٹ میں سندھ بھر سے خواہشمند طالبعلموں نے حصہ لیا۔اس موقع پرامیدواروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو اس لیے منتخب کیا کیوں کہ اس جامعہ کاشمار معیاری اور نامور تعلیمی اداروں میں ہونے لگا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جو کہ نہ صرف مناسب فیس کے عوض اعلیٰ تعلیم کے مواقع فرہم کرتا ہے بلکہ یہاں پر بیرون ملک تعلیمی دوروں کے ذریعے طالبعلموں میں لیڈرشپ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے بھی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کامیاب ہونے والے طالبعلموں کا زبانی امتحان21 سے 22دسمبر کے دوران ہوگا جبکہ کلاسز کا آغاز22 جنوری 2018سے ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment