ایمز ٹی وی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ ،آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2017ءکے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات15 فروری 2018 ءسے بروز بدھ 14 مارچ 2018ءتک وصول کیے جائیں گے،بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/CE/SCRUTINY/24/2018 کے مطابق اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباءاپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے طلباءکی مارکس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں جبکہ ہوم اکنامکس گروپ کے طلباءکی مارکس شیٹس ان کے کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔