ایمز ٹی وی(لاہور )پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے رواں سال 22جنوری کو ہونے والےہنگاموں میں ملوث سولہ طلبا کو پنجاب ےونیورسٹی سے نکال دیا ہے، یہ اقدام تحقیقات کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی سپارش پر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق 22جنوری کی ہنگامہ آرائی میں ملوث جن 16طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالا گیا ہے، نکالے گئے طلبا میں سے 12کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے، جب کہ چار کا تعلق بلوچ تنظیم سے ہے۔
ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث 5 طلبہ کو10،10ہزار روپے جرمانہ اور 30 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ، ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث طلباءکے خلاف پہلی بار سخت کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ طلباءانکوائری کے فیصلے کے خلاف 15 روز میں وائس چانسلر کو اپیل دائر کر سکتے ہیں، ڈسپلنری کمیٹی نے تمام طلبا سے متعلق غیرجانبداری سے فیصلے کئے ہیں۔