ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطارق رفیع نے فارم ڈی کے نئے آنے والے طلباء وطالبات اور والدین کے لئے منعقدہ تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں فخر ہے کہ فارمیسی فیکلٹی میں سب سے زیادہ پی ایچ ڈی اسٹاف اپنی خدمات انجام دے رہاہے۔
انہوں نے طلباء وطالبات کو بتایاکہ یونیورسٹی میں انتہائی باصلاحیت اساتذہ اپنی کاوشیں انجام دے رہے ہیں باالخصوص انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرخواجہ ظفرکی کارکردگی لائق تحسین ہے ،جنہوں نے طلباء وطالبات کی بہترین تربیت کرکے یونیورسٹی کو چارچاندلگادیئے ہیں۔
اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی نئے آنے والے طلباء وطالبات کومفید مشورے دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا۔