ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ روز کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی اور صحت کے شعبے پر کام کرنے والے رپورٹرز کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئےجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہمارے اچھے اقدامات کو صحافی اجاگر کرتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے عوام کو آگاہ کرتے ہیں ۔ صحت کے شعبے پر کام کرنے والے صحافیوں کے لئے ایک ایسا کورس ترتیب دے رہے ہیں جس سے انہیں بیماریوں اور طبی اصطلاحات سمجھنے میں مدد ملے گی ۔کورس کی ترتیب میں کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کی مدد حاصل ہو گی ۔
اس موقع پر یونیورسٹی کی پرووائس چانسلر پروفیسر لبنیٰ بیگ ، ڈینٹل کالج کے ڈین پروفیسر کیفی اقبال ،رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم ،پرنسپل جناح میڈیکل کالج پروفیسر سرور قریشی ، ترجمان آصفیہ عزیز ودیگر بھی موجود تھے جبکہ کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک ، سیکرٹری مقصود یوسفی، جوائنٹ سیکرٹری نعمت خان، خازن موسیٰ کلیم اوراراکین گورننگ بارڈی عارف ہاشمی ، شازیہ حسن سمیت صحت کے شعبے میں کام کرنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔