ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ اردو کےلئے64کروڑ 43لاکھ روپے کی منظوری

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی حکومت نے اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے قیام کیلئے 64کروڑ 43لاکھ روپے کے پی سی ون کی منظوری دیدی ہے یہ پی سی ون ایک سال سےہائر ایجوکیشن کمیشن کی درخواست پر پلاننگ کمیشن نے روک دیا تھا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مؤقف تھاکہ وفاقی اُردو یونیورسٹی انتظامی مسائل سے دوچار ہے وائس چانسلر مستحکم نہیں اور بدانتظامیاں عروج پر ہیں۔ یہ پی سی ون 2013میں پاس ہوا تھا لیکن اس پر کام نہیں ہوسکا تھا تاہم اُردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین کی کوششوں کے باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنا اعتراض واپس لے لیا کیونکہ ڈاکٹر الطاف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے تھے اور اپنے دور میں انہوںنے کئی تعمیراتی کام کرائے تھے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف نے 26مارچ کو بلڈنگ کمپنی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی اُردو یونیورسٹی کرائے کی عمارت میں چل رہی ہے اور اس مقصد کیلئے اُردو یونیورسٹی 30لاکھ روپے ماہانہ کرائے کی مد میں ادا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment