جمعہ, 22 نومبر 2024


میٹرک امتحانات، امتحانی مراکز پر بجلی غائب ، طلباو طالبات بد حال

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے پہلے ہی دن بجلی کی اعلامیہ اور غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ درجنوں امتحانی مراکز پر بجلی غائب سخت گرمی اور حبس میں طلبہ امتحان دیتے رہے بعض طلبہ کا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے برا حال ہوگیا۔ کئی امتحانی مراکز پر نقل بھی ہوئی اور نقل کے لئے موبائل کا استعمال بھی جاری رہا۔
سکریٹری تعلیم اور ان کے عملے کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے محکمہ بورڈاور جامعات کے حکام کی جانب سے بھی کسی امتحانی مراکز کا دورہ نہیں کیا گیا جب کہ ویجلینس ٹیمیں تشکیل نہ دینے کی وجہ سے نقل کا سلسلہ جاری رہا۔ بورڈ کے مطابق پہلے دن صبح کی شفٹ میں نو بجے سے بارہ بجے تک سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کیلئے جنرل گروپ میں جنرل سائنس کا پرچہ جبکہ شام کو دوبجے سے پانچ بجے تک سائنس گروپ پارٹ ٹو مطالعہ پاکستان کاپرچہ ہوا۔ ان دونوں شفٹوں میں تمام پرچے وقت مقررہ پر شروع کئے گئے اور شیڈول کے مطابق وقت ہی پرختم ہوئے۔
اس دوران مختلف ویجیلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جبکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سعید الدین نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے ہمراہ ابراہیم علی بھائی نارتھ ناظم آباد بلاک آئی اور گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز اسکول بلاکMکے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر امتحانی مراکز کی نگرانی کرنے والے عملے ، سینٹر سپرنٹنڈنٹس اور دیگرافسران سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ شفاف امتحانات کیلئے ہمیں تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے نقل کی روک تھام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ،نقل کرنے اور کرانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آپ کسی بھی امیدوار کو بغیر شناخت کے امتحانی مراکز میں داخل نہ ہونے دیں۔ انہوں نے اس موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ امتحانات کے دوران شدید گرمی ہونے کے باعث طلباء و طالبات کیلئے پانی کا بندوبست ضرور کریں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment