پیر, 25 نومبر 2024


امتحانی مراکز میں بجلی کی بدترین کی لوڈشیڈنگ

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پیر کو طلبہ کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا 393 امتحانی مراکز میں سے بیشتر امتحانی مراکز پر بجلی غائب رہی، طلبہ نے سخت گرمی اور حبس میں پرچہ دیا، طلبہ کا کہنا یہ کہ بجلی نے ان کی تیاری بری طرح متاثر کی ہے جب کہ ان کو دوران امتحان سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ کراچی کے طلبہ کو کے الیکٹرک کی وجہ سے بہت تکلیف کا سامنا ہے، وہ جس مرکز کا دورہ کرتے ہیں وہاں بجلی غائب ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ امتحانات سے قبل بجلی کی صورتحال شہر میں اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار کے الیکٹرک کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن وہ سنتے ہی نہیں ہیں بلکہ اور زیادہ لوڈشیڈنگ بڑھادیتے ہیں، انھوں نے کہا ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کم ہوئی لیکن کراچی میں یہ بڑھ گئی ہے۔
دریں اثنا پیر کو 20 سےزائدامیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ ملیر کے ایک مرکز میں ایک درجن خواتین دوسری طالبات کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑی گئیں۔
​​ ​

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment