جمعہ, 22 نومبر 2024


سالانہ امتحانات کیلئے 524امتحانی مراکزکا قیام، مراکزکےاطراف دفعہ 144نافذ

کراچی: ثانوی تعلیم بورڈ کراچی کے تحت نہم ودہم جماعت کے سالانہ امتحانات برائے2023کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

امتحانات کی تیاری کے حوالے سےنوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہمنگل8 مئی 2023 ء سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لئے 524امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔رواں سال مجموعی طور پر 3لاکھ 93ہزار264 طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 524 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جس میں طلباء کیلئے 279اور طالبات کیلئے245 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیںجبکہ اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو لیٹرز جاری کر دیئے ہیں تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی ور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

چیئرمین بورڈنے نے بتایا کہ امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا جائے گا جہاں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹیمیں رپورٹ کے حوالے سے اقدامات کریں گی۔ امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لئے ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مہر بند پرچے وصول کر کے اپنے امتحانی مرکز پہنچائیں گے اور جوابی کاپیاں اسکول سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ بورڈ میں جلد از جلد پہنچائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment