ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ سندھ کے ملحقہ کالجزاور اداروں کے لئےامتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر

 

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سیمسٹر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ نجی کالجز اور انسٹیٹیوٹس کے بی سی آئی ٹی پارٹ دوم و سوم، بی ایس آئی ٹی، بی ایس (سافٹ ویئر) پارٹ دوم، 4 سالہ بی بی اے (آنرس) پروگرام پارٹ دوم، سوم و چہارم، چار سالہ ایم بی اے پروگرام پارٹ دوم، سوم و چہارم اور 2 سالہ ایم بی اے آنرس پروگرام (چار سالہ بی بی اے آنرز کے بعد) پارٹ دوم 2018ء بیچ کے فرسٹ سیمسٹر امتحانات جبکہ دو سالہ ایم بی اے ایوننگ (6 سیمسٹر) پروگرام 2018ء کے سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فی کے 17 جولائی 2018ء مقرر کی گئی ہے، جبکہ 18 سے 20 جولائی تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
 
ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ نجی کالجز اور انسٹیٹیوٹس میں بی بی اے (آنرز) پروگرام پارٹ دوم، سوم و چہارم اور چار سالہ ایم بی اے پروگرام پارٹ دوم اور ایم بی ای آنرز (بی بی اے آنرز کے بعد) کے امیدواروں جن کے سیکنڈ سیمسٹر امتحانات سال 2016-2017مئی 2018ء میں لیے گئے تھے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انٹرنشپ رپورٹ، ریسرچ پروگرام، تھیسز اور زبانی امتحانات کی فی مبلغ 800 روپے 10 جولائی 2018ء تک اپنے کالج یا انسٹیٹیوٹ کے معرفت جمع کروائیں، جبکہ کالجز اور
انسٹیٹیوٹس کے پرنسپالز اور ڈائریکٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ جمع شدہ فی کے چالان امیدواروں کی حتمی فہرست کے ساتھ کنٹرولر آفس میں جمع کروائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment