ایمز ٹی وی (تعلم /کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔
امتحانات میں ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد طلبا نے حصہ لیا جس میں سے 98 ہزار 834 طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 63 فیصد رہا۔
میٹرک سائنس کے امتحانات میں کے پی ایس اسکول گلشن اقبال کی فاریہ آصف نے پہلی ہپیی پیلس اسکول کی آمنہ اقبال نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن ناصرہ اسکول ملیر کے محمد جنید نے حاصل کی۔
اس موقع پرمیٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین نے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کامیاب طلبہ یاد رکھیں کہ وقت کی قدر اور اپنے کام پرفوکس ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
میٹرک سائنس گروپ کے پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ جنرل گروپ کے پوزیشن ہولڈرز کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا۔
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی بھی خصوصی شرکت کی