جمعہ, 22 نومبر 2024


اسکولوں میں فیس کا معاملہ، سپریم کورٹ 4 اکتوبر کو سماعت کرےگا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی اسکولوں سے متعلق ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں زیرالتوا تمام کیسز کو یکجا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت عظمیٰ نے اس ضمن میں تمام بڑے اسکولوں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بڑے اسکولوں کو فریق بنا کر معاملے کو سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں،اسکولوں کو خود اس معاملے میں اپنا دفاع کرنا ہے۔

سپریم کورٹ 4 اکتوبر کو اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment