ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کراچی نے5 فیصد سے زائد فیس لینے والے نجی اسکولوں کو خط جاری کردیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ زائد فیس لینے والے اسکول اضافی واپس کرنے کے پابند ہیں۔ ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی رجسٹرار رفعیہ ملاح کے مطابق ہم نے تمام اسکولوں کو پابند کردیا ہے.
جس کے تحت وہ عدالتی احکامات کے بعد اضافی وصول شدہ فیس واپس کرنے کے پابند ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اسکول اضافی وصول کی گئی فیس سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں۔