جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی نے نئے تعلیمی سال کے لئےداخلہ پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے نئے تعلیمی سال 2019 کی داخلہ پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے رجحان ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 40 فیصد مقرر کر دیے ہیں جب کہ داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت منعقد ہونگے۔
داخلہ پالیسی کی منظوری جمعہ کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی زیرصدارت منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی اجلاس میں طویل بحث کے بعد فیصلہ کیا گیاکہ ماسوائے ان شعبوں کے جن کی ایکریڈیشن ان کے ’’پروفیشنل باڈیز‘‘ دیتی ہیں دیگر شعبے جن میں ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلے ہونگے وہاں پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں گے جس کے لیے این ٹی ایس سے رابطہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے گزشتہ برس داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد مقررکیے تھے تاہم دوران داخلہ یہ مارکس بغیر اکیڈمک کونسل کی منظوری کے 50 سے کم کر کے 40 کر دیے گئے تھے جس سے میرٹ متاثر اوربڑی تعداد میں داخلہ نشستیں خالی رہ گئی تھیں تاہم اس بار ابتدا ہی سے پاسنگ مارکس 40 فیصد مقرر کر دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے 4 شعبہ جات نے نئے تعلیمی سال کے داخلوں کے لیے عائد ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے جن میں شعبہ اکنامکس، ریاضی، مائیکرو بیالوجی اور پبلک پالیسی شامل ہیں جب کہ شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment