جمعہ, 22 نومبر 2024


میٹرک کے ضمنی امتحاناتٓ کا شیڈول جاری

 

کراچی: میٹرک کے ضمنی امتحانات 2018 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سائنس اور جنرل گروپ ریگولر اور پرائیوٹ کے امتحانات بروز جمعرات15 نومبر سے ہونگے ۔یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں 12:30-9:30 بجے جبکہ دوسری شفٹ میں سہ پہر 5:30-2:30 بجے تک ہونگے،امید واروں کے ایڈمٹ کارڈ جلد ہی جاری کر دیئے جائینگے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 نومبر کو صبح انگریزی پرچہ اول سائنس اور جنرل گروپ (دوپہر)تجارتی جغرافیہ ،جغرافیہ اختیاری ،ملبوسات وپرچہ بافی،16 نومبر کو صبح اسلامیات سائنس و جنرل گروپ ،اخلاقیات،17 نومبر صبح طبیعات نظری،۹۱نومبر کو صبح کیمیا نظری , (دوپہر)اسلامک اسٹڈیز،تاریخ اسلام،معاشیات،انتظام برائے اصلاح خانہ،(دوپہر)ریاضی جنرل گروپ،20 نومبر کو صبح سندھی سلیس،سائنس اور جنرل گروپ سندھی نارمل کورس،اردو ادب،انگریزی ادب،22نومبر کو صبح انگریزی پرچہ دوم سائنس اور جنرل گروپ (دوپہر )عربی ،آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری ،بریل نظری ،فارسی ،حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل،23 نومبر صبح ریاضی سائنس گروپ،،24 نومبر کو اردو نارمل،اردو سلیس سائنس اور جنرل گروپ،جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم ،26 نومبر کو صبح حیاتیات نظری ،کمپیوٹر اسٹیڈیز اختیاری نظری کے پرچے ہونگے ۔اس کے علاوہ 30 نومبر 2018 سے عملی امتحانات کے پرچے لئے جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment