اسلام آباد: پی ایچ ڈی ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن پاکستان پی ایچ ڈی اسکالرز کو ملازمت نہ ملنے کے حوالے سے 17نومبر کو وزیر اعظم کے گھر بنی گالہ کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر شیر افضل نےمیڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ تبدیلی کے بعد ایک کروڑ نو کریاں فراہم کرنے کا موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا مگر اب تک تو چند سو پی ایچ ڈی اسکالرز کو روز گار فراہم نہیں کیا جا سکا۔ ہفتہ کو بنی گالہ میں800 بیروزگار پی ایچ ڈی مرد و خاتون صبح 11 بجے احتجاج کریں گے اور اپنے مطا لبات پورے نہ ہونے تک دھرنا دیں گے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مسئلے کے حل کیلئے اقدام کرنے کی اپیل کی۔