منگل, 07 مئی 2024


میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کاپنڈال سجنے کوتیار

کراچی : کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا چھٹا کانووکیشن کالج کے آڈیٹوریم میں ہفتہ 29 دسمبر کو ہوگا۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یہ افتخار حاصل ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کالج کے اولین فیکلٹی ممبران میں شامل رہے ہیں۔کانووکیشن میں ایم بی بی ایس کے 240 اور بی ڈی ایس کے 100 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا قیام 1991 میں عمل میں آیا تھا ۔ قیام کے بعد سے کالج سے 22 بیچ ایم بی بی ایس کے اور 21 بیچ ڈینٹل کے پاس آو ٹ ہوچکے ہیں ۔
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج صرف ملک کو اچھے میڈیکل گریجویٹ ہی فراہم نہیں کررہا ہے بلکہ ملک میں کنسلٹنٹ کی فراہمی میں بھی اس کا حصہ کسی اور میڈیکل کالج سے کہیں زیادہ ہے ۔ اس وقت سی پی ایس پی میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے کراچی کے ڈاکٹروں میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا حصہ 25 فیصد سے زاید ہے ۔ کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسیل جمعہ کی صبح کالج کے آڈیٹوریم میں ہوگی ۔ کانووکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم اللہ اور سیکریٹری ڈاکٹر شیراز نے فیکلٹی کے تمام اراکین اور طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ فل ڈریس ریہرسیل کے لیے جمعہ کو صبح نو بجے کالج پہنچ جائیں ۔
سنیچر کو کانووکیشن والے دن بھی تمام متعلقہ افراد اور طلبہ و طالبات کو صبح بروقت کالج پہنچے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی کانوکیشن میں آمد کی بناءپر سیکوریٹی سخت ہوگی اور مقررہ وقت کے بعد کسی کو بھی اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے تمام افراد کو یاددہانی کروائی ہے کہ دعوت نامے کے ہمراہ اصل شناختی کارڈ ضرور اپنے ہمراہ رکھیں ۔ اس کے بغیر کسی کو بھی اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment