جمعہ, 22 نومبر 2024


ضیاءالدین یونیورسٹی فیکلٹی آف فارمیسی کی جانب سے نئے آنے والے طلبا و طالبات کے لیے استقبالیہ کاانعقاد۔

کراچی میں آج ضیاالدین یونیورسٹی فیکلٹی آف فارمیسی کی جانب سے نئے آنے والے فارم ڈی کے پندرھویں بیچ کے طلبہ وطالبات کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر اور بروکس فارما کے چیئرمین عبدلحسیب خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ملک کی کل آبادی کا چون فیصد حصہ نوجوانوں مشتمل ہے۔ معدنی وسائل سے مالامال اس سر زمین کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور مجھے ےقین ہے کہ یہ نوجوان نسل سخت محنت ، ہمت اور حوصلے سے اس ملک کو ترقی سے ہمکنار کرے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بائر پاکستان کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ کہ اس وقت ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر تقریباً 759 قومی اور بین الاقومی فارما سوٹیکل کمپنیاں کام کر رہی ہیں جوکہ ملکی اکانومی میں 3.1 بلین کا اضافہ کر رہی ہیں اس حساب سے ہمارے ملک کی سالانہ منافع کی شرح گیارہ فیصد ہے اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ہمارے ملک میں موجود فارما سوٹیکل کمپنیاں بہت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں اور ہمیں مزید فارماسسٹ کی اشد ضرورت ہے استقبالیہ تقریب میں نئے آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کرتے ہوئے ضیاءالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی کا کہنا تھا کہ آپ کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور آپ خوش قسمت ہیں کہ ملک کے اعلیٰ تدریسی ادارے میں تعلیم کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment