کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں دو روزہ انتخابات کا آغاز آج ہوچکاہے، انتخابات کے پہلے روز متعدد طلبا و طالبات نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدوار کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
انتخابات میں 40 سے زائد امیدوار طلبا سوسائٹیز کے لئے کھڑے ہوئے
ان سوسائٹیز میں ایمز میڈیا سوسائٹی , ایمپوریم اور ایمز لٹریری سوسائٹی شامل میں، ان سوسائٹیز کا قیام گزشتہ سال الیکشن کے تحت عمل میں لا یا گیا
جس کا مقصد انسٹیٹیوٹ میں سیمینار،کانفرنسزکا باقاعدہ منعقد کروانا، انسٹیٹیوٹ کے میگزین کی اشاعت وطباعت ،اور مارکیٹنگ کے حوالے سے طلبا وطالبات کی قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں عملی طور پر تیار کرنا ہے۔
انتخابات کے پہلے روزمارخور اور پتنگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ طلبا و طالبا ت نے ووٹ کاسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ کے ثقافتی گیت پر رنگ جمایا۔
انتخابات کا اگلا مرحلہ پیر کو ہوگا جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔