کراچی: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس سی اور بی کام سیشن برائے 2018-19 کے لئے انرولمنٹ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1700 روپے فیس کے ساتھ18 مارچ019 2 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں
جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد اضافی فیس 800 روپے کے ساتھ08 اپریل2019 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔