چین میں سوشل میڈیا پر بعض تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں کالج کے کمرہ جماعت میں طلبا و طالبات کو لیکچر کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کئی ماہ بعد ینان زرعی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ژاؤ زینگ ژیونگ نے بتایا کہ یہ متنازعہ تصاویر تمباکو پر ہونے والی ایک کلاس کے دوران لی گئی ہیں۔ استاد بچوں کےلیے خود مختلف برانڈز کی سگریٹ لے کر آئے تھے تاکہ وہ ان کے ذائقے، حلق میں کڑواہٹ، منہ میں احساس اور ان کے راکھ بننے کے عمل سے واقف ہوسکیں۔ تاہم استاد کی ہدایت تھی کہ اس کورس کےلیے تمباکو نوشی لازمی نہیں ہے لیکن اکثر طلبا و طالبات نے سگریٹ ضرور آزمائی۔
یونیورسٹی نے اس سے قبل طالب علموں کو حفاظتی اقدامات اور ہدایات بھی دی تھیں۔ ساتھ میں سختی سے کہا تھا کہ سگریٹ پینا اس کورس کا لازمی حصہ نہیں۔ لیکن اس عمل پر تنقید جاری ہے اور ایک شخص نے کہا ہے کہ امتحان میں اگر تمباکو کا سوال آیا تو کیا ہوگا؟ کیا اس میں طلبا و طالبات کو تیزی سے سگریٹ پینے کے نمبر دیئے جائیں گے یا نہ