جمعہ, 22 نومبر 2024


سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی : شہر قائد سمیت سندھ بھر میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
 
کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔
 
نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔
 
کراچی میں تین لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ وطالبات سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 202 پرائیوٹ اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔
 
شہرقائد میں طالبات کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
 
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق امتحانات میں کسی بھی نقل کی شکایت پر مقامی تھانہ کارروائی کرسکتا ہے، امتحانات کے ضابطہ اخلاق اور قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58 ہزار 680 طلبہ وطالبات جبکہ دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63 ہزار 371 امیدوار شرکت کریں گے جبکہ جنرل گروپ کے امتحان میں 45 ہزار 555 امیدوار شریک ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment