ایمز ٹی وی (تعلیم) بلڑی شاہ کے گورنمنٹ گرلز اسکول میں اساتذہ غیر حاضری روز کا معمول ہے جبکہ اسکول میں بجلی پانی جیسی سہولیاتیں بھی مہیا نہیں ہیں۔
سہولیات کا فقداں اور اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث سیکڑوں بچوں کا تعلیمی مستقبل تباہ ہورہا ہے۔
طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکول کے اس حال کی وجہ ضلع ٹنڈوخان کے افسران کی نااہلی ہے ۔
اسکول کی دیوار ٹوٹ کر گیر چکی ہے ، جبکہ اسکول میں بجلی کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو شدید گرمی میں پڑھنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس تمام صورت حال کے نتیجے میں انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔