ایمز ٹی وی (حیدرآباد) ممتاز ماہرین تعلیم انور احمد زئی کا کہنا ہے کہ فن چہار بیت برصغیر کے مسلمانوں کا اہم ورثہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے احباب حیدرآباد کی جانب سے منعقد کردہ سالانہ محفل چہار بیت کے موقعے پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میں مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی اور ممتاز دانشور مہتاب اکبر راشدی ، اور مہمان اعزازی کے طور پر پروفیسر ہارون رشید بھی موجود تھے ۔
پروفیسر انور احمد زئی نے اس موقع پر کہا کہ اردو زبان کی ترقی میں سندھ اور حیدرآباد کے شہریوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت "محفل چہاربیت " ہے ۔ پروفیسر انور احمد کے مطابق اس محفل میں حیدرآباد ہی نہیں بلکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ادیبوں اور شاعروں نے بھی شرکت کی ہےجو چہار بیت کی تاثیر صنف کی دلیل ہے