جمعہ, 22 نومبر 2024


انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اورمیڈیکل ٹیکنالوجی کےسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کےناموں کااعلان بھی کیا۔
 
قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 25807امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 25352امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 12609امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 49.74 فیصد رہا۔
 
جبکہ میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں 3امیدوار رجسٹر ہوئے جبکہ 2امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے ایک امیدوار سی گریڈ میں کامیاب قرار پایا، اس طرح کامیابی کا تناسب 50فیصد رہا۔ نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
 
اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment