جمعرات, 02 مئی 2024


تعلیم و سائنس کے شعبے میں تعاون پر پاکستان امریکہ مذاکرات

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن﴾ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب میں رچرڈ اسٹینگل اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے امریکہ۔ پاکستان تزویراتی مذاکرات کے تحت تعلیم، سائنس اور  ٹیکنالوجی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کا افتتاح کیا۔

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر سینیئر امریکی حکام نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی، جس میں اعلیٰ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون، شراکت اور تبادلوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

رچرڈ اسٹینگل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات صرف ان خطرات کے بارے میں نہیں ہیں جو ہمیں درپیش ہیں بلکہ ہماری شراکت پاکستان کے عوام کے ساتھ گہرے اور پائیدار تعلقات استوار کرنے کے بارے میں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان شراکت داری ہے اور تعلیم کے شعبے میں دنیا کے کسی بھی ملک کی نسبت پاکستان کے ساتھ امریکہ کے جاری تبادلہ پروگراموں پر سب سے زیادہ رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تعلیم اور سائنس کے شعبے میں امریکہ کے تعاون کو بہت اہم سمجھتا ہے کیوں کہ اُن کے بقول ملک کی ترقی کے لیے معیار تعلیم کو بہتر بنانا اشد ضروری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment