جمعہ, 22 نومبر 2024


ایم اے/ڈبل ایم اےکی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)جامعہ کراچی کےناظم اتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کےمطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحآنات برائے 2014 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں12جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ 

 

طلباءوطالبات اپنے فارم /3300 روپے فیس برائےسال اول وآخر کے ساتھ بینک کاؤنٹرز جوبلی گیٹ بمقام جامعہ کراچی میں جمع کراجاسکتے ہیں واضح رہے ایسےامیدوار جن کی رجسٹریشن 2008 یا اس سے پہلے کی ہے وہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment