کراچی : جامعہ کراچی نے بیچلرز ،ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ اور داخلہ ٹیسٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوں اور بی اے / ایل ایل بی کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں18 دسمبر تک توسیع کردی۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز ،ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ اور داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد ہونے والے داخلوں اور بی اے / ایل ایل بی پانچ سالہ مارننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں18 دسمبر 2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے ۔
ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس18 دسمبر2019ءتک صبح9:30 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واﺅچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر قائم داخلہ کمیٹی کاﺅنٹرسے تصدیق کرانے کے بعد سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کاﺅنٹرپر اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔