اسلام آباد: پاکستان بیت المال اور امریکن ایجوکیشن بورڈ کے اشتراک سے اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیت کی ضرورت ہے۔جس کے تحت اسکول برائے بحالی اطفال کے اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔
بدھ کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی، یو ایس ایڈ امریکن ایجوکیشن بورڈ سمیت متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی تمام ٹیمیں اپنے قائد کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارا یہاں بیٹھنا صرف نشستاً برخاستاً نہیں ہونا چاہئے بلکہ قائد کے وژن پر عملدرآمد کے حوالہ سے یہ بیٹھک اہم ہونی چاہئے۔