شنگھائی : چائنا سینٹرل ایشیاء اکاؤنٹنگ ایلیٹس ایکسچینج پروگرامEP CCAAE کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ پرگرام کا افتتاج شانگھائی نیشنل اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹ (SNAI)میں منعقد ہونے والے پہلے تربیتی ورکشاپ سے کیا گیا۔
اس پروگرام کی تجویز ، (SNAI) ، سینٹرل ایشیاء ریجنل ایکنامک کوآپریشن انسٹی ٹیوٹ (CI) اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(ACCA) کے مشترکہ اعلامیہ میں دی گئی ، جو اپریل 2019 میں منعقد ہونے والے ؛ بیلٹ اینڈ روڈاجلاس برائے بین الاقوامی تعاون کے دوسرے مرحلہ میں جاری کیا گیا تھا۔
یہ پروگرام ،چار مختلف تربیتی ورکشاپوں پر مبنی ہے،جو اگلے دو برسوں کے دوران منعقد کئے جائیں گے، اور ان میں چین اور وسطی ایشیاء خطے سے اکاؤنٹنگ کے شعبہ کے عہدیداران شرکت کریں گے۔
ان کے علاوہ ، مختلف کمپنیوں، صنعتی تنظیموں اور اکاؤنٹینسی کے اداروں سمیت نظریاتی اور عملی اکاؤنٹنگ سے وابستہ حلقوں سے دیگر پیشہ ور افرادبھی ان سرگرمیوں میں شامل ہو گے۔
اس اجلاس کے تحت ،متعدد سمپوزیم ، تربیتی نشستیں اور مطالعاتی دورے اور معلوماتی مباحثے منعقد کئے جائیں گے، جن میں ؛ اکاؤنٹنگ کے قواعد و معیار کی تشکیل، صلاحیتوں میں اضافہ، قوانین، اور اکاؤنٹنگ کی خدمات کی صنعت کے ترقیاتی اقدامات، نئی ٹیکنالوجی اور اس شعبے کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر ماہرانہ خطابات بھی پیش کئے جائیں گے۔