کراچی : جامعہ کراچی میں تیسویں سالانہ تقریب2019 منعقد کی گئ اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ اور چانسلر عمران اسماعیل نے مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 208 طلبہ و طالبات کو طلاٰئی تمغوں سے نوازا۔
وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانوکیشن بہت اہمیت کی حامل ہے جو کہ جامعہ کی کامیابیوں کو بیان کرتی ہے، انتظامی حوالے سے مزید بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہمارہ اپنا میڈیکل کالج ہو،امید ہے کہ ہم جامعہ کراچی میں میڈیکل داخلے ضرور شروع کریں گے،طالبعلموں کی کامیابی کے لیئے دعاگو ہوں۔
اس اہم ترین دن کے موقع پر جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد سمیت والدین نے بھی شرکت کی۔ کلیہ علوم کے3166 طلبہ وطالبات ،کلیہ فنون کے 1865،کلیہ نظمیات و انتظامی علوم کے718، کلیہ علم الاداویہ کے216،کلیہ تعلیم کے284 ،کلیہ انجینئرنگ کے21،کلیہ معاروف اسلامیہ کے 268، جبکہ کلیہ قانون کے80 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
گورنر سندھ وچانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل نے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہم سب کے لئے باعث فخرہے کہ جامعہ کراچی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ایشیائی درجہ بندی میں 239ویں نمبر پر آگئی ہے ۔ جامعہ کراچی اس وقت خطہ کی بہترین جامعات میں شمار کی جانے لگی ہے۔جامعہ کراچی نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی انتھک کوششوں سے تعلیمی معیار اور معیاری تحقیق کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا لوہامنوایا ہے۔انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلباو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آپ سے امیدیں وابستہ ہیں،آنے والا وقت اور پاکستان آپ کے ہاتھ میں ہوگا ، اپنے ملک پر بھروسہ اور اعتماد رکھیں۔2023 میں دنیا کی 70 فیصدمعیشت 20 ممالک چلائیں گے ان بیس ممالک میں پہلی بار پاکستان شامل ہورہاہے۔پاکستان میں مواقعوں کی کمی نہیں آپ کو صرف ان مواقعوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
کلیہ فنون سماجی علوم میں645 طلبہ و طالبات کو بی اے (آنرز) ، 68کو بی ایس ، 1142کو ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کی گئیں، جبکہ کلیہ علوم میں1186 بی ایس سی( آنرز ) ، 357کو بی ایس ،623 کو ایم ایس سی اور کلیہ علم الادویہ میں 216کو فارم ڈی کی،کلیہ نظمیات و انتظامی علوم میں 95کو بی کام ، بی پی اے (آنرز)،109کو بی ایس ،514کو ماسٹرز کی،کلیہ معارف اسلامیہ میں 72 کو بی اے (آنرز )، 31کو بی ایس،کو ماسڑز ،کو پی جی ڈی(آئی بی ایف) ، کلیہ قانون میں22 کو بی ایس اور58 کو ماسڑز ،کلیہ تعلیم میں کو( آ نرز )، کو بی ایس اور کو ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
کانووکیشن کے موقع پر ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ بے حد خوش نظر آئے، فارغ التحصیل طلبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی زندگی کے بعد مستقبل میں پیشہ ورانہ فرائض بھی مثالی انداز میں انجام دیں گے۔