جمعہ, 22 نومبر 2024


جامعہ کراچی کےشعبہ فعلیات کےدو طلبہ کےلئےاسکالرشپ کااعلان

کراچی :جامعہ کراچی کےشعبہ فعلیات کے دو طلبہ کے لئے چارسالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل تک سالانہ بنیاد پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی اسکالرشپ کا اعلان کردیا
 
جامعہ کراچی اور امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی پاکستانی نژاد اور جامعہ کراچی کے المنائی محمد فیروزموسانی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور محمد فیروز موسانی نے دستخط کئے۔
 
مفاہمتی یادداشت کے مطابق محمد فیروزموسانی کی جانب سے جامعہ کراچی کے شعبہ فعلیات(فزیالوجی) کے دومستحق طلبہ کو میرٹ کم نیڈ کی بنیاد پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے اسکالرشپس فراہم کئے جائیں گے اور یہ رقم ان طلبہ کو چارسالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل تک سالانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔
 
واضح رہے کہ دوسرے سال ان طلبہ کو 70 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے کی صورت میں مذکورہ اسکالر شپ فراہم کی جائے گی اور باقی ماندہ دوسالوں میں بھی اسی مجوزہ طریقہ کار کے تحت ان طلبہ کو اسکالر شپ تفویض کئے جائیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment