اسلام آباد : اسلام آباد میں پولیس نےکاروائی کرتےہوئےمنشیات اسمگل کرنےوالی ماں اور بیٹی کو گرفتار کر لیا ہےخواتین کے قبضے سےہیروین اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے دونوں خواتین کوگرفتار کرتے ہوئے ان سے 2 کلو 50 گرام ہیروین برآمد کی تھی جسے وہ اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں اسمگل کرنے والی تھی۔
دونوں خواتین کے خلاف تھانہ گولڑہ شریف میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہیں ۔جس کے بعد دونوں پولیس کی حراست میں ہیں ۔پولیس کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ ابتدائی تفتیش میں دونوں نے ا س بات کا اعتراف کر لیا ہےکہ وہ اسلام آبادکے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 50 فیصد تعلیمی ادارے ایسے ہیں جہاں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔