جمعہ, 22 نومبر 2024


شعبہ کرمنالوجی پی ایچ ڈی پروگرام کےانٹری ٹیسٹ میں فیل طالبعلم انٹرویوکےلیےطلب

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی پروگرام میں سال 2019 کے داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے والے تین امیدواروں کو پاس کر کے آج 23 جنوری بروز جمعرات کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے اور ساتھ ہی آج بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ(بی اے ایس آر)کے اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
انٹرویو کے بعد(بی اے ایس آر) کو فیل امیدراروںکو پاس کرنے کی فائنل لسٹ جاری کرے گا۔ جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد پانچ تھی۔

ٹیسٹ دینے والے تین امیدوار جن میں سید نورولد شاد محمد نے انگلش میں 20 مجموعی نمبروں میں سے 16 نمبراور کرمنالوجی کے مضمون میں 80 نمبروں میں سے سے صرف29 نمبر لیے تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈپارٹمنٹ ریسرچ کمیٹی(ڈی آرسی) نے فیل قرار دیا تھا۔دوسرے امیدوار مستنصر رضوان رولد فلک شیر نے انگلش میں 17 اور کرمنالوجی میں80 میں سے 25 نمبر لیے جس پر انہیں فیل قرار دیا گیا۔تیسرے امیدوار ساجد سردار ولد سردار محمد خان نے انگلش میں 17 اور کرمنالوجی میں 32 نمبر حاصل کیے جس پر انہیں فیل قرار دیا چوتھے امیدوار غلام دستگیر و لدایم جمیل احمد نے انگلش میں 13 اور کرمنالوجی میں 40 نمبر حاصل کیے جس پر انہیںڈپارٹمنٹ ریسرچ کمیٹی نے پاس قرار دیا ، جبکہ پانچویں امیدوارعبداللہ محی الدین دلدشفیع احمد انٹری ٹیسٹ سے غیر حاضر رہا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی کے نتائج ڈی آرسی کے ممبران کے دستخطوں کے ساتھ شعبہ کرمنالوجی کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیا تھا۔ جس میں تین امیدواروں کو فیل اور ایک کو پاس قرار دیا گیا تھا۔ مگر جامعہ کے بورڈ آف اڈوانسڈیزاسڈیز اینڈ ریسرچ کے تحت جاری کردہ فہرست میں شعبہ کرمنالوجی کے پی ایچ ڈی پروگرام کے چار امیدواروں کو کامیاب قرار دیا ،جن میں وہ تینوں فیل امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں ڈپارٹمنٹ ریسرچ کمیٹی نے فیل قرار دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment