جمعرات, 18 اپریل 2024


طالبات کےلپ اسٹک پرعائدپابندی منسوخ

آزادکشمیر: وائس چانسلرآزادکشمیر یونیورسٹی نے سرکلر کا نوٹس لیتے ہوئے اسے منسوخ کردیا ہے۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز آزاد جموں کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھاجس میں طالبات کے لپ اسٹک لگانےپرپابندی عائدکی گئی تھی،سرکلرمیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگرطالبات نےلپ اسٹک لگائی اور ہدایات کی خلاف ورزی کی تو ان پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
ترجمان جامعہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کشمیر میں طلبا و طالبات میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیےبنیادی ہدایات جاری کی جاتیں ہیں تاہم ان کا مقصد کسی کی شخصی آزادی کو سلب کرنا نہیں ہوتا۔
 
ترجمان جامعہ کے مطابق فیکلٹی اورانتظامیہ کی انفرادی ،اجتماعی ذمے داری ہے کہ ذاتی حیثیت میں ایسے اقدام نہ اٹھائیں جس کا آپ کے پاس قانونی اختیار نہیں ہو کیونکہ اس سے قومی و بین الااقوامی سطح پر جامعہ کی ساکھ پرمنفی اثرمرتب ہوتاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment