جمعہ, 22 نومبر 2024


کورونا:سرگودہا میڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال فعال کر دیا گیا

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے سرگودہا میڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال فعال کر دیاگیا۔ اس ضمن میں وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمدنے ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئرشیخ کے ہمراہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودہا یونیورسٹی پبلک سیکٹر میں پہلی یونیورسٹی ہے جس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فیلڈ ہسپتال بنایاہے اور 80 بستروں پر مشتمل اس فیلڈ ہسپتال کوآپریشنل کردیا گیا ہے جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے ۔

فیلڈ ہسپتال میں ہائی ڈپینڈنیسی یونٹ بھی 24 گھنٹے کام کرے گا اور کنسلٹنٹ ، ماہر ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف پر مشتمل عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اس موقع پر کہا کہ سرگودہا میڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال انتہائی شارٹ نوٹس پر بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئر شیخ نے کہا کہ سرگودہا یونیورسٹی کی طرف سے سرگودہا میڈیکل کالج میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنا لائق تحسین ہے اور انتظامیہ اس ضمن میں میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سے بھرپور تعاون کرے گی۔

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment