جمعہ, 22 نومبر 2024


سال 2020-21 کے لئےمحکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کےبجٹ میں کمی

 لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے بجٹ میں بہت بڑا کٹ لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،گزشتہ مالی سال میں دئیے گئے بجٹ سے بھی 50 فیصد سے زائد کمی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لئے 25 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ طلب کیا اور ریکوزیشن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوائی گئی ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی بھجوائی گئی سمری کے جواب میں پنجاب حکومت 4ارب روپے سے بھی کم صرف (3 اعشاریہ 7 ) ارب روپے کا بجٹ رکھنا چاہتی ہے ۔
 
واضح رہے گزشتہ برس محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو تقریباً 8 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا تھا ۔مثال کے طور پر پنجاب یونیورسٹی کا اپنا بجٹ 9 ارب روپے سے زائد کا ہوتا ہے ۔
اس حوالے سے وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا ہے کہ جس طرح کے ملکی حالات چل رہے ہیں، ایسے حالات میں ہر شعبہ مشکلات کا شکار ہے ۔نامساعد حالات میں بھی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ معاملات کو درست سمت میں لے کر جایا جائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment