ھفتہ, 18 مئی 2024


مالی سال 2020-21کےبجٹ میں 5.90ارب روپےکی کٹوتی پرشدید تحفظات کااظہار

اسلام آباد :ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چھتیسویں اجلاس میں ممبران نے متفقہ طور پر مالی سال 2020-21کے بجٹ میں 70 ارب روپے کی انڈی کیٹو بجٹ سیلنگ(Indicative Budget Ceiling)سے 5.90ارب روپے کی کٹوتی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اعلیٰ تعلیمی نظام کو شدید نقصان ہوگا اورجامعات جو مالی مسائل اور کورونا بحران کے سبب مشکلات سے دوچار ہیں بندش کی طرف جا سکتی ہیں۔
چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی زیر صدارت کمیشن کے اراکین نے حکومت پر زور دیا کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور جامعات کی مناسب فنڈنگ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔
مختص شدہ فنڈنگ کو بنیادی اور ضروری گرانٹس کے طور پر لیا جائے گا اور 85فیصد کے ساتھ 15فیصد کارکردگی گرانٹ تصور ہوگا جس میں اشاعتوں کی تعداد، تحقیقی پر خرچ ہونے والی رقوم، اور پی ایچ ڈی فیکلٹی اور طلباء کی تعداد کو دیکھا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment